• Sat. Oct 19th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ بہاول پور کے دفتر کا دورہ کیا

Jun 21, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ بہاول پور کے دفتر کا دورہ کیاانہوں نے وہاں پر قائم سنٹرل کووڈ ویکسینیشن سٹور کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، فوکل پرسن و ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر راؤ محمد ذاکر، ڈی ایچ او اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹرل کووڈ ویکسینیشن سٹور میں کورونا ویکسین کا سٹاک اور ایس او پیز کے مطابق سٹوریج کا معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن اے میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کامعائنہ کیا۔انہوں نے ویکسینیشن سنٹر میں قائم انفارمیشن ڈیسک اور ویکسینیشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور آئے ہوئے افراد سے کورونا ویکسینیشن کی دی جانے والی سہولت کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ، فوکل پرسن، میڈیکل آفیسر اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود تھا۔