• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اب غزہ سے مزید راکٹ حملے برداشت نہیں کروں گا : اسرائیلی وزیر اعظم

Jun 22, 2021

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ مزید تشدد اور غزہ سے راکٹ فائر کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے دباومیں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں نئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جوہم پر حملہ نہیں کرے گا ہم بھی اس کا نقصان نہیں کریں گے۔اسرائیل میں جب سے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے فلسطینیوں پر زمینی و فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے جب کہ گزشتہ جمعہ کے دن بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر گولیاں برسائی گئیں۔