• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’ویکسین لگوائیں یا جیل جائیں‘وہ ملک جس نے دوٹوک اعلان کردیا

Jun 23, 2021

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ویکسین کے متعلق دنیا میں پھیلی کچھ افواہوں کی وجہ سے بعض لوگ ویکسین لگوانے سے احتراز برت رہے ہیں، جس پر حکومتیں کچھ سخت اقدامات بھی اٹھا رہی ہیں۔فلپائنی صدر نے اس حوالے سے اب ایسا اعلان کر دیا ہے کہ کسی فلپائنی شہری کو ویکسین سے انکار کی جرا¿ت نہ ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا وہ جیل جائے گا۔ لوگوں کے پاس یہی دو آپشن ہیں،لوگ ان میں سے اپنی مرضی کا آپشن منتخب کر لیں۔
صدر روڈریگو کا کہنا تھا کہ ”لوگوں کے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر مجھے بہت غصہ ہے۔ ان ضدی لوگوں نے اگر اب ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو انہیں سو¿ر کو بے ہوش کرنے والے انجکشن لگا کرکورونا ویکسین لگواﺅں گا۔“صدر روڈریگو کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی بھارتی قسم ’ڈیلٹا‘ ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے فلپائن کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور اموات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ میرے غصے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ “ واضح رہے کہ قبل ازیں صدر روڈریگو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔اس دھمکی کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے تین افراد کو گولی مارنے کا واقعہ بھی رونما ہوا، جن میں سے ایک شخص عمر بھر کے لیے معذور ہو گیا تھا۔