بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سی آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ کاروائی
کارروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 بین الاضلاعی گینگز کے ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرک ے مالکان کے حوالے،ڈی پی او نے پولیس کی پرفارمنس کو سراہا اور شاباش دی، تمام ایس ایچ اوز بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،کاغذی کارروائیوں سے کام نہیں چلے گا،ہم عوام کو جوابدہ ہیں،چوری شدہ مال مسروقہ برآمد اور ان کے حوالے کر کے عوام کی نظروں پولیس امیج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی جرائم برخلاف پراپرٹی کیسز میں پرفارمنس بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں سی آئی اے اور ضلعی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 بین الاضلاعی گینگز کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیاجوکہ ناصرف بہاول پور بلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے،ان گینگز میں سہیل خان عرف کانا، سجاد عرف یسین عرف گونگا شامل، جبکہ گرفتار ملزمان میں علی ارسلان، محمد سہیل، محمد اسامہ، محمد سجاد شامل ہیں جن کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی 22 عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں،جن کو قانونی طریقہ کار کے بعد مالکان کے حوالے کیا گیا،موٹر سائیکل واپس ملنے پر مالکان نے ڈی پی او بہاول پور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور شکریہ ادا کیا، ڈی پی او نے سی آئی اے و ضلعی پولیس کی پرفارمنس کو سراہا اورشاباش دی، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، کاغذی کارروائیوں سے کام نہیں چلے گا،ہم عوام کو جوابدہ ہیں،چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کر کے اور ان کے حوالے کرکے عوام کی نظروں میں پولیس امیج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔