ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس) ضلعی پولیس سربراہ کا نئے ضم شدہ علاقہ جات میں قائم تھانہ کھوئی بہارہ کا دورہ،تھانے کہ ریکارڈ سمیت تھانے کے مختلف انتظامی امور کا جائزہ،علاقہ معززین سے بھی ملاقات
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 2021-06-22 کو ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے نئے ضم شدہ علاقہ جات میں قائم تھانہ کھوئی بہاراہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او کاشف ستار ہمراہ تھے, ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے کا ریکارڈ اور نفری کو چیک کیا جس پر ایس ایچ او کھوئی بہارہ دین محمد نے ضلعی پولیس سربراہ کو مختلف امور پر بریفنگ دی،ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے کے انتظامی معاملات کے ساتھ ساتھ علاقہ معززین سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا علاقہ معززین نے ضلعی پولیس سربراہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور عہد کیا کہ علاقے میں امن و امان کے حوالے سے سے پولیس کو درکار ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
ضلعی پولیس سربراہ کا نئے ضم شدہ علاقہ جات میں قائم تھانہ کھوئی بہارہ کا دورہ،تھانے کہ ریکارڈ سمیت تھانے کے مختلف انتظامی امور کا جائزہ،علاقہ معززین سے بھی ملاقات
