• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین کا سفارتکار نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا

Jun 24, 2021

سیئول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے شہر کوانگجو میں تعینات ایک چینی سفارتکار شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سفارتکار کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ زیر زمین پارکنگ میں اپنی گاڑی کو نشے کی حالت میں چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق آدھی رات کو ایک شہری نے اطلاع دی کہ ایک شخص نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا ہے اور جب پولیس نے سفارتکار کو پکڑا تو وہ اتنی شراب نوشی کر چکا تھا کہ اتنی مقدار پر اس کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا تھا۔
پولیس کے مطابق سفارتکار نے پولیس سے پوچھ گچھ میں سفارتی استثنیٰ کا دعویٰ کیا ۔ پولیس اس چیز کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ کیس سفارتی استثنیٰ کے تحت آتا ہے یا نہیں۔