• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی آفس مظفرآباد میں مرکزی کمیٹی کے سربراہ خواجہ سیف الدین کی زیرصدارت جے۔کے۔ایل۔ایف /ایس۔ایل۔ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا

Jun 24, 2021

سٹی آفس مظفرآباد میں مرکزی کمیٹی کے سربراہ خواجہ سیف الدین کی زیرصدارت جے۔کے۔ایل۔ایف /ایس۔ایل۔ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں لبریشن فرنٹ کے الیکشن بائیکاٹ کے اعلان پر تفصیلی گفتگو اور آئندہ کا لاءعمل طے کیا گیا، اجلاس میں سابق صدر لبریشن فرنٹ الریاض یونٹ خواجہ عامر رشید چشتی نے بھی شرکت کی اور ایس۔ایل۔ایف کے کارکنان سے الیکشن بائیکاٹ مہم موثر بنانے کے حوالے سے رہنمائی کی، اجلاس میں میر صادق, خورشید مغل، جاوید اعوان بنارس راجپوت اور ہمالیہ راجہ نے شرکت کی اور ایس۔ایف۔ایف ضلع مظفرآ اد کے رہنما سعد راجپوت کے ہمراہ ضلعی کے کالجز کی یونٹس کے ذمہداران نے بھی شرکت کی،
اجلاس میں نام نہاد الیکشن کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا عزم کیا گیا۔
مظفرآباد میں اس الیکشن کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔