• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی آئس نشہ کے خلاف ایک اور بڑی کامیاب کارروائی،

Jun 24, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی آئس نشہ کے خلاف ایک اور بڑی کامیاب کارروائی، نوجوان کی نسل کی تباہی کا باعث بننے والا لاکھوں روپے مالیتی ”آئس” نشہ برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ منشیات خاص طور پر آئس کی تباہی خطرناک حد تک جا سکتی ہے۔ ایسے افراد کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی منشیات کے خلاف جاری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے منشیات خاص طور پر آئس کے قلع قمع کیلئے پولیس کو ٹاسک دیا تھا جس پر صدربہاولپور پولیس نے عملدرآمد کرتے ہوئے ملزم محمد عاصم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 160 گرام ”آئس” برآمد کر لی۔ ملزم آئس نشہ سٹوڈنٹس اور تعلیمی اداروں میں سپلائی کرتا تھا۔ اس سے پہلے بھی صدر بہاولپور پولیس نے آئس کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر کے ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئس وہ نشہ ہے جس کی تباہی کے اثرات بہت دیرپا اور خطرناک ہوتے ہیں اوربدقسمتی سے ہماری نوجوان نسل اس کا نشانہ بن رہی ہے۔ آئس سپلائی اور سیل کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا نہایت ضروری ہے۔ ان کو بہترین تفتیش اور میرٹ کی کسوٹی پر عمل کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے نئی نسل کو بھی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ اس ملک و قوم کا مستقبل روشن بنایا جائے۔