• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں گرمی کی بدترین لہر، ہزاروں لوگ ہسپتال منتقل

Jun 25, 2021

ویانا (نمائندہ خصوصی) یورپی ملک آسٹریا میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ لوگ اتنے زیادہ بیمار ہو رہے ہیں کہ ایمبولینس سروس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

بدھ کے روز گرمی کے باعث متعدد لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایمبولینسز سارا دن مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرتی رہیں۔ منگل کے روز صرف دارالحکومت ویانا میں ایک ہزار لوگوں کو گرمی کی وجہ سے طبی امداد کی ضرورت پڑی۔

اس سال آسٹریا میں گرمی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ سے بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔