• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قتل، اقدام قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Jun 25, 2021

ٍپشاور(عمران خان ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقے عمرزئی پلوسی میں نمازی اور خاتون کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوئے تھے، گرفتار ملزمان دہرے قتل کی واردات کے بعد نامعلوم مقام روپوش ہو چکے تھے جن کو کل خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق مدعی ابراہیم خان ولد ملک وکیل سکنہ کندے عمرزئی پلوسی نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھائی ندیم کو دوران نماز مسجد میں فائرنگ کر کے مخالف فریق ملک اصغر وغیرہ نے قتل کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون مسماۃ (س) لگ کر جان بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

دہرے قتل کیس کے فورا بعد ملزمان گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام پر روپوش ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے ملزمان کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جبکہ گزشتہ روز مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ملک اصغر ولد واجد اور عدنان ولد ملک اصغر کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران لین دین تنازعہ پر فائرنگ کرنے اور دو افراد کے قتل سمیت چار افراد کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے