• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سوفیصدمیرٹ پر کیاجارہاہے.ڈاکٹرآصف کمال

Jun 25, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے کہاہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سوفیصدمیرٹ پر کیاجارہاہے ڈرائیونگ لائسنس کاحصول امتحان کے تمام مراحل میں کامیابی کے بغیرناممکن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن ساہیوال میں ایچ ٹی وی اورپی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کاعملی امتحان لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم وی ای ملک لیاقت علی اورانچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ فرید افتخاربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ بغیرڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالے افرادکی ناتجربہ کاری،غفلت ولاپرواہی سے روڈایکسیڈنٹ کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اوربغیرلائسنس کے کوئی بھی گاڑی چلاناقانوناََ جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ لائسنس کے اجرا ء میں شفافیت کویقینی بنانے کیلئے آن لائن روڈسائن اورعملی ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرناضروری ہے اس کے بغیرلائسنس کااجراء ممکن نہیں۔اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو صبروتحمل سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ دوران ڈرائیونگ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کویقینی بنائیں۔