لندن(عارف چودھری)بر طانیہ کے ممتاز قانون دان -اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کی گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد ملک کو مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہےایک نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے صدر محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ہے -امجد ملک بر طانیہ میں سابق دور میں شریف فیملی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں -ابھی بھی بر طانیہ میں پاکستانی وکیلوں کی کی تنظیم پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر ہیں