• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور اہم قدم،

Jun 26, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)”خدمت آپکی دہلیز پر” ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور اہم قدم، تحصیل لیول پر آن لائن سسٹم کے ذریعے کھلی کچہری لگانے کا اعلان، عوام کی سفری مشکلات اور موسمی صورتحال کا اندازہ ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور آسانیاں پیدا کرنے کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی “خدمت آپکی دہلیز پر” کے تناظر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے عوامی سہولت اور سفری مشکلات کا حل کرنے کے لیے تحصیل لیول پر ڈی ایس پی آفس میں ہی کھلی کچہری لگانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی 46 شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا۔ ایسے شہری جو دور دراز علاقوں سے طویل سفر کی مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں اور بہاولپور تک کا سفر طے کرتے ہیں ان کی آسانی کے لیے ڈی پی او بہاولپور ایس ڈی پی او آفس میں آن لائن سسٹم پر سائلین کے مسائل سنیں گے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔ جس کو فنکشنل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ ایسے شہری جو دور دراز علاقوں سے میرے دفتر کھلی کچہری کیلئے آتے ہیں ان کے لیے طویل سفر طے کر کے آنا مشکل ہوتا ہے، موسمی صورتحال کے ہیش نظر بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سسٹم کا آغاز کر رہا ہوں، آپ لوگوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ آپکی دشواریوں کو کم کرنے بھی کوشش کر رہا ہوں۔ بہاولپور پولیس کے اختیارات اور وسائل ہمیشہ اس شہر کی عوام کے ریلیف کیلئے زیراستعمال لاتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔