• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایچ او تھانہ حواجہ وس مسعود خان کا تھانہ حواجہ وس کے حدود میں سرچ آپریشن

Jun 26, 2021

خیبر پختونخواں(عمران خان)چارسدہ۔ایس ایچ او تھانہ حواجہ وس مسعود خان کا تھانہ حواجہ وس کے حدود میں سرچ آپریشن۔2مجرم اشتہاری، تین منشیات فروش، 5مشتبہگان سمیت 12افراد گرفتار۔اسلحہ اور منشیات برامد۔ملزمان سے تفتیش شروع۔ایس ایچ او حواجہ وس مسعود خان

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ او تھانہ حواجہ وس مسعود خان نے تھانہ حواجہ وس کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب دو مجرم اشتہاری،تین منشیات فروش سمیت 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔دوران آپریشن جرائم کے روک تھام کیلئے انسدادی کارروائی میں12فراد کو گرفتار کیے گئے ہیں۔ملزمان کےقبضہ سے3055گرام چرس،325گرام ائس 4پستول اور55عدد کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کر کے جہاں پر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے