• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں تعنیات قونصل جنرل احمر اسماعیل کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر الوداعی ظہرانہ دیا

Jun 28, 2021

مانچسٹر (عارف چودھری)پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے پاکستان قونصل جنرل برمنگھم احمر اسماعیل کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ میں الوداعی ظہرانہ دیا –
ظہرانہ میں شرکت کرنے والوں میں محمد افضل خان سی بی ای ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو ڈپٹی لیڈر لارڈ ز واجد خان – پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ایڈوائزر انیل مسرت میئر ر اچڈیل عاصم رشید -پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں تعنیات ڈپٹی قونصل جنرل -بزنس مین شہباز سرور-بزنس مین گوہر جیلانی -،شامل تھے قونصل جنرل طارق وزیر نے بر منگھم پاکستان قونصلیٹ برمنگھم احمر اسماعیل کی مانچسٹر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قونصل جنرل احمر اسماعیل نے برمنگھم قونصلیٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرکے ایک مثال قائم کی -قونصل جنرل برمنگھم احمر اسماعیل نے قونصل جنرل طارق وزیر کا انکے اعزاز میں ظہرانہ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طارق وزیر مہمان نوازی میں ایک مثا ل ہیں