بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں اورامتحانی مراکزکی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ڈی پی او کی خصوصی ہدایات کے مطابق سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنی پوزیشنز مخصوص پوائنٹس پر رکھیں، کسی بھی آنے والے شخص سے غیر اخلاقی رویہ نہ رکھا جائے، اخلاقی دائرہ میں رہتے ہوئے ویریفیکیشن کی جائے۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں اور امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے ڈی پی اوکے سیکیورٹی سے متعلق خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صبح سویرے ہی تمام انتظامات مکمل کیے۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ مخصوص پوائنٹس پر سنائپرز نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ پروگرامز کے آغاز سے پہلے سرچ اینڈسویپنگ کرواتے ہوئے پوائنٹس کو کلیئر کروایا۔ امتحانی مراکز میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ اور رولنمبر سلپس کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر چیک کیا اور پھر اندر جانے کی اجازت دی گئی۔پارکنگ ایریا مرکز سے 300 میٹر کی دوری پر مختص کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز جہاں پر ہجوم ہو اور لوگ زیادہ تعداد میں ہوں وہاں پر کوئی بھی شرپسند عناصر کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہمیں ہر ابتر صورتحال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ دی گئی ایس او پی پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ عوام کو تحفط مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی پی اونے مزید کہا کہ کسی بھی آنے والے فرد سے غیر اخلاقی رویہ نہ اپنایا جائے بلکہ خوش اخلاقی کے دائرہ میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق ویریفیکشن کی جائے۔ ڈی پی او نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کی پرفارمنس کو سراہا۔