• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

Jun 28, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا۔ای سی سی اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پرغور کیاجائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں کپاس کی کاروباری قیمت متعین کرنے کا جائزہ اورایوی ایشن، اسٹیبلشمنٹ اور فنانس ڈویژن کے سپلیمنٹری گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس میں وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی رڈکشن الاونس کا جائزہ لیا جائے گاجبکہ ایف سی بلوچستان کی سپلیمنٹری گرانٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلا س میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 اشیائے ضرورت پر اعانت پر توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا اوریوٹیلیٹی سٹورز پر دی جانے والی سبسڈی میں6 ماہ کی توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔