• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلوچستان میں 6 مزدور اغوا، تین کو قریبی علاقے میں چھوڑ دیا گیا

Jun 28, 2021

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگِٹ سے چھ مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جن میں سے تین کو قریبی علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارگِٹ کے علاقے میں چھ مزدور موبائل فون ٹاور پر کام کر رہے تھے جہاں سے انہیں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ اغواء ہونیوالوں میں ایک مقامی اور دو مزدوروں کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور پنجاب سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اغوا کاروں نے تین مزدوروں کو چھوڑ دیا ہے تاہم تین مزدور اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔