• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لبنان کی فوج نے مالی مشکلا ت سے نمٹنے کیلئے ”رینٹ اے ہیلی کاپٹر “سروس شروع کر دی

Jul 2, 2021

بیروت (نمائندہ خصوصی) مالی مشکلات سے دو چار لبنان کی فوج نے اپنے ہیلی کاپٹر کرائے پر دینا شروع کر دیے ، فوج کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق ہیلی کاپٹر سے فضا میں جاکر لبنان کا نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر سروس کی بکنگ کا آغاز گزشتہ روز سے کر دیا گیا ہے ،رابنسن آر44 ہیلی کاپٹر کی ایک پرواز میں تین افراد سوار ہو سکیں گے جبکہ پرواز کا دورانیہ پندرہ منٹ ہو گا جس کیلئے 150ڈالر دیے جائیں گے ۔ بکنگ کے وقت سیاحوں کو فوج کی ویب سائٹ پر موجود فارم کو فل کرنا ہوگا اور اس علاقے کا نام بتانا ہو گا جہاں کی سیر کرنا چاہتے ہیں ۔

عالمی مارکیٹ میں لبنانی کرنسی میں بے حد کمی دیکھی گئی ہے ، لبنانی پاو¿نڈ ڈالر کے مقابلے میں 90فیصد تک سستا ہوا ہے جس کے بعد لبنان کے فوجیوں کی تنخواہ 1000 ڈالرز کے برابر تھی جو اب 85ڈالرز پر آگئی ہے ۔