اوول(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 242 رنز کا ہدف43 ویں اوور میں باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔آسان ہدف کے تعاقب میں جونی بیئر سٹو اور جیسن روئے نے انگلینڈ کو بہترین آغاز فرا ہم کیا۔جیس روئے 60 جبکہ جونی بیئر سٹو 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان ایون مورگن 75 اور جوئے روٹ 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ نے میچ کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی،پہلے باؤلنگ کا فیصلہ انگلینڈ کے لیے مفید ثابت ہوا اور سری لنکا کی پہلی چار وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔تاہم اس کے بعد ڈی سلوا نے دیگر بلے بازوں سے مل کر ٹیم کے مجموعی سکور کو 241 تک پہنچایا۔ڈی سلوا 91اور شانکا نے 47 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے پانچ جبکہ ڈیوڈ ولی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، دوسری ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
