• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) الیون نے کرکٹ کے ایک دوستانہ میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ کی ٹیم کو شکست دے

Jul 3, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) الیون نے کرکٹ کے ایک دوستانہ میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ کی ٹیم کو شکست دے دی چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر عبدالقادر ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات ۔او جی ڈی سی ایل سپورٹس بورڈ کے صدر سید افتخار ایم رضوی۔نواب آف کیمل پور شیر جنگ سردار سفطین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر نے مہمانان گرامی اور او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔او جی ڈی سی ایل کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا اعلان کیا اور مقررہ 15 اوور میں 111 رن سکور کئے آر آئی یو جے الیون کی پوری ٹیم مقررہ اور مکمل کرنے سے پہلے آؤٹ ہوگئی اور 90 سکور مکمل کر سکی میں آف دی میچ او جی ڈی سی ایل کے کھلاڑی نوید اسلم قرار پائے رنر آپ ٹرافی آر آئی یو جے ٹیم کے کپتان چوہدری اظہر شریف نے وصول کی جبکہ ونر ٹرافی او جی ڈی سی ایل ٹیم کے کپتان ریحان ملک نے وصول کی
سید یسین ہاشمی نے بہترین کمپئرنگ کی۔او جی ڈی سی ایل سی بی اے یونین کے صدر راجہ اسلم سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئے۔