• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف امریکن ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

Jul 3, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکن ایتھلیٹ ’ شاکیری رچرڈسن‘ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث شاکیر ی کا ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کے دوران 100 میٹر ریس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔شاکیری رچرڈسن کا اولمپک ٹرائیلز کے دوران لیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈوپ ٹیسٹ کے دوران ان کے سیمپل میں بھنگ کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، جو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ممنوعہ شے میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ اولمپک ٹرائیلز ایونٹ میں شاکیری نے 100 میٹر ریس 10 اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈز میں جیتی تھی جس کے بعد وہ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل کی مضبوط امیدوار بن گئیں تھیں۔