• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاولپور پولیس کا ناجائز اسلحہ، اسکی نمائش کرنے والے افراد اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

Jul 3, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)بہاولپور پولیس کا ناجائز اسلحہ، اسکی نمائش کرنے والے افراد اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، شراب بھی برآمد، 8 پسٹلز اور رپیٹر ریکور کرنے کے بعد ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ کسی بھی محاذ پر کامیابی کیلئے ایمان کی پختگی اور کردار کی مضبوطی بہت ضروری ہے۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کا ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو کامیاب بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ناجائز اسلحہ کے خاتمہ کیلئے اسپیشل ہدایات جاری کیں۔ جس کے تحت تھانہ بغدادالجدید، سول لائنز، کوتوالی، عنایتی، سٹی احمد پور، کینٹ اور تھانہ چنی گوٹھ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے پسٹلز اور رپیٹر برآمد کر لیا ۔ اسی طرح تھانہ بغدادالجدید، سٹی حاصل پور، دھوڑ کوٹ، کینٹ، ہیڈ راجکاں، ڈیراور، خیر پور اور تھانہ قائم پور نے بھی 8 ملزمان گرفتار کر کے 275 لیٹر شراب اور 600 گرام چرس برآمد کر لی۔ الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے مزید کارروائیاں تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ ہی کرائم کی اصل وجہ ہوتی ہے۔ جتنا زیادہ ایکشن ان کے خلاف کیا جائے گا کرائم کا فگر بھی اتنا ہی نیچے آئے گا۔ بہتر ہے کہ جرم ہونے سے پہلے ہی احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے اسے روک لیا جائے۔ کیونکہ یہی لوگ ہی سرقہ بالجبر اور ڈکیتی جیسی وارداتوں کا سبب بنتے ہیں۔ ان سے مزید انٹیروگیشن بھی کی جائے کہ کہیں کسی وارادت میں تو ملوث نہیں۔ پولیس کی ڈیوٹی ایسا محاذ ہے جس پر کامیابی کیلئے ایمان کی پختگی اور کردار کی مضبوطی بہت ضروری ہے۔