• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق، قریبی دوست امین حاجی نے اندر کی بات بتادی

Jul 4, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار عامر خان کے قریبی دوست امین حاجی کا کہنا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ اور ان کی اہلیہ کے اختلافات لاک ڈاؤن میں شروع ہوئے تھے جس کی وجہ سے بات طلاق تک جا پہنچی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین حاجی نے کہا کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران عامر خان اور کرن راؤ کے اختلافات شروع ہوئے تھے، دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن معاملات بگڑتے چلے گئے۔
امین حاجی نے کہا کہ ممکنہ طور پر فلمی مصروفیات کے باعث عامر خان گھر میں ٹائم نہیں دے پا رہے تھے جس کی وجہ سے طلاق تک نوبت پہنچی۔ انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ عامر خان کی زندگی میں کوئی اور آگیا ہے۔

امین حاجی نے بتایا کہ جس وقت طلاق کا اعلان ہوا اس وقت عامر خان اور کرن راؤ لداخ میں موجود تھے اور فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس فلم کی پروڈیوسر کرن راؤ ہیں۔
خیال رہے کہ آج عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے 15 سالہ رفاقت کے بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔