کراچی(نمائندہ خصوصی)سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع خان نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ رقص کیا۔
شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پر بشریٰ انصاری، صنم جنگ، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدنان سمیع کالے رنگ کے لباس جبکہ بشریٰ انصاری سفید لباس میں ملبوس ہیں اور وہ دونوں اپنی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
بشریٰ انصاری کی عدنان سمیع کے بیٹے کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل
