شیخوپورہ( عرفان خان درانی ) ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایت کے مطابق زیر نگرانی عمران عباسD S P فیروزوالہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا میں کیا گیا ہے جو دوران سرچ آپریشن متعدد افراد کو بزریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیا گیا دوران سرچ آپریشن 03 کس سابقہ ریکارڈ یافتگان کو گرفتارکیا گیاہے اور دیگر کریمینلز سے دوران سرچ آپریشن 02 عددکلاشنکوف، 04 پسٹل ، 3500گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی گئی۔ نیز دوران سرچ آپریشن 30 کس افراد کے خلاف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر مقدمات درج کئے گئے اس سپیشل سرچ میں محمد افضل SHOتھانہ فیکٹری ایریااور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا اس موقع پر DPO شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی اور شیخوپورہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائےگا