• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

Jul 4, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ڈی پی او کی خصوصی ہدایات کے مطابق سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنی پوزیشنز چرچز کے قریب تر رکھیں۔ اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل ایس او پی موجود ہے۔ جس پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ڈی پی او کے سیکیورٹی سے متعلق خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صبح سویرے ہی تمام انتظامات مکمل کیے۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ مخصوص پوائنٹس پر سنائپرز نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کے حوالے سے چیکنگ کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل ایس او پی موجود ہے۔ جس پر من و عن عمل کیا جائے، ہمیں ہر ابتر صورتحال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔ اقلیتی برادری کو تحفط مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ کسی بھی آنے والے فرد غیر اخلاقی رویہ نہ اپنایا جائے۔ بلکہ خوش اخلاقی کے دائرہ میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق تصدیق کی جائے۔ ڈی پی او نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کی پرفارمنس کو سراہا۔