لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگا۔ ہائی کور ٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 5جولائی سے 4ستمبر تک جاری رہیں گی۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پرنسپل نشست اور علاقائی بینچوں پر گرمیوں کی تعطیلات 4ستمبر تک جاری رہیں گی جبکہ چھٹیوں کے دوران اہم اور ضروری نوعیت کی درخواستیں دائر کی جاسکیں گی۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے،چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس بھی آج منعقد کیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگا
