کابل(نمائندہ خصوصی)طالبان نے افغانستان میں قندھار کے اہم اور اپنے سابق گڑھ سمجھے جانے والے صوبے پر افغان فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد دوبارہ قبضہ کر لیا جو امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد تازہ پیش رفت ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے مکمل انخلا سے قبل ہی طالبان نے اپنی مہم کے تحت افغانستان کے دیہی علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے جو رواں برس سے مئی سے جاری ہے۔طالبان نے قندھار کے جنوب میں واقع ضلع پنجوائی پر امریکی فوج اور نیٹو کی جانب سے کابل کے قریب واقع بگرام ائیر بیس خالی کرنے کے محض دو دن بعد قبضہ کرلیا ہے، جہاں سے امریکا دو دہائیوں تک طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا۔ صوبائی دارالحکومت کی اہمیت کے پیش نظر پنجوائی اور اطراف میں قبضے کے لیے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان پہلے بھی تصادم ہوتا رہا ہے۔
طالبان کا افغانستان میں ایک اور اہم ضلع پر قبضہ
