اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کی مبینہ تحقیقات کے لئے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے بھیجے جانے والے سوالنامہ کا تحریری جواب جمع کرادیا۔ سابق صدر کی جانب سے اپارٹمنٹ کی معلومات کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا گیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے تحریر ی جواب میں کہا ہے کہ نیب نے نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق معلومات طلب کی ہیں، اپارٹمنٹ کی معلومات اکھٹی کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیاجائے۔
آصف زرداری کے جواب کی کاپی ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کے ساتھ بھی منسلک کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب بیورو کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو امریکا میں اپارٹمنٹ کے حوالے سے انکوائرئی کا نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے ساتھ سوالنامہ بھی تھا اور سابق صدر کو اسکا جواب دینے کا کہا گیا تھا۔
نیو یارک اپارٹمنٹ کی تحقیقات ، سابق صدر آصف زرداری نے نیب سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی
