• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پکار15پر ڈکیتی کی من گھڑت و جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف ایکشن

Jul 7, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پکار15پر ڈکیتی کی من گھڑت و جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف ایکشن، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے بھی پولیس کی گرفت میں،مقدمات درج،پکار15پر غلط انفارمیشن دیکر پولیس کو گمراہ کرنے سے کسی ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہوسکتی ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات پرریڈ/ناکہ بندی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، پکار15پر ڈکیتی کی من گھڑت اور جھوٹی کال کرنے پر ملزم عادل کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ دیگر کارروائیوں میں پولیس تھانہ عباس نگر، صدر حاصل پور اور سٹی احمد پور شرقیہ نے شراب فروش ملزمان اللہ دتہ، محمد نوید، محمد آصف اور رب نواز کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد آصف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے300گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ سمہ سٹہ اوردیگر متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص جب پکار15 پر غیر ضروری اور جھوٹی کال کرتا ہے تو اس سے پولیس اور وسائل اس جگہ مختص ہو جاتے ہیں۔ جس سے کسی ضرورت مند اور ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے ان خلاف ایکشن لینا نہایت ضروری ہے۔