• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیو یارک اپارٹمنٹ کی تحقیقات،آصف زرداری ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے آج عدالت میں پیش ہوں گے

Jul 7, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نیویارک اپارٹمنٹ تحقیقات کے معاملے میں ضمانت قبل از گرفتار ی کے لئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار ی سے قبل ضمانت کیلئے آصف علی زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔