• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستا ن نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید ایک ارب ڈالر کے بانڈزجاری کردیئے

Jul 7, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں تھیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پانچ، 10 اور 30 سال کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے مزید بانڈز جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے پانچ سال کے لیے 5.87 فیصد پر 30کروڑ ڈالر، دس سال کی مدت کے لیے7.12 فیصد پر40 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ 30 سال کی مدت کے لیے8.45 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔