• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دلیپ کمہار کی وفات سے برصغیر پاک و ہند کی فلمی دنیا یتیم ہو گئی۔ ایس۔ اے۔ صہبائی

Jul 7, 2021

اسلام آباد (رانا محمد سعید ):شوبز کی دنیا میں لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمہار کا نام قابل احترام استاد کی حیثیت سے زبان زدعام ہے۔ آج بولی وڈ سے لیکر ہالی وڈ تک سبھی لیجنڈ اداکار دلیپ کمہار کی وفات پر غم میں ڈوبے ہیں۔ دلیپ کمہار کی وفات فلمی دنیا کے لیے سانحہ عظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین اور کہکشاں آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ،ادیب ،صحافی ،شاعر، سماجی کارکن ایس۔ اے۔ صہبائی نے دلیپ کمہار کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایس۔ اے۔ صہبائی نے کہا ہے کہ فلمی دنیا کے شہنشاہ کی حیثیت سے دلیپ کمہار کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا