• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان طالبان عوام کو بے گھر کرکے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

Jul 8, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کی صورتحال پر بیان جاری کر دیا ، اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان عوام کو بے گھر کرنے کے بعد ان کے گھروں کو نذر آتش کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے افغان عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں افغان شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ باغ شرکت قندوز سے افغانیوں کو دو گھنٹوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا ، گزشتہ ہفتے تقریبا 600 افغان خاندان زبردستی بے گھر کئے گئے ۔
افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت کے حامی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، طالبان جنگجو افغان عوام کے گھروں کو لوٹ کر جلا رہے ہیں ۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغان حکومت کے حامیوں پر طالبان کے حملے مستقبل کے مظالم کی انتباہ ہیں ، طالبان قیادت جنگجوؤں کی بد سلوکی روک سکتی ہے مگر وہ ایسا کرتی نظر نہیں آرہی ۔