اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی ) اسد عمر نے کہا ہے کہ دو ہفتے پہلے بتایاتھا ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوروناکی چوتھی لہرکے امکانات ظاہرکررہی ہے،اب چوتھی لہر کے آغاز کے واضح آثارہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سربراہ این سی او اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پرناقص عملداری چوتھی لہرکے پھیلاو¿ کاباعث بن رہی ہے، کوروناوبا کے مزیدپھیلاو خصوصابھارتی قسم کے پھیلنے کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ڈورشادی،ریسٹورنٹ،جم میں ویکسی نیشن کی شرط نظراندازکی جارہی ہے، شادی ہالز مالکان نے ذمہ داری کامظاہرہ نہ کیاتوان سہولتوں کوبندکرناپڑے گا۔
کورونا کی چوتھی لہر کے واضح آثار، سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اہم پیغام جاری کردیا
