اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ہفتے سے بدھ کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخرمیں مون سون ہوائیں کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی، اگلے ہفتے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر،اسلام آباد،اٹک،چکوال ،جہلم اورگجرات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور ،قصور،فیصل آباد اوراوکاڑہ میں بھی بارش ہوگی۔
موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوںدیر ،سوات، کوہستان،مانسہرہ ، شانگلہ ،ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان،پنجاب،خیبرپختونخواکے ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب شرو ع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
