• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہورہائیکورٹ کا والٹن ایئرپورٹ پرفلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم

Jul 9, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پرفلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے 8 ہفتے کیلئے فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں والٹن ایئرپورٹ گرانے کیلئے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کی جانب سے متبادل ایئرپورٹ پرانفرااسٹرکچرکی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

لا افسر نے اپنے بیان میں عدالت کو بتا یا کہ انفرااسٹرکچررپورٹ اورمنتقلی کیلئے 8 سے 22 ہفتے درکارہیںجس کے بعد ہائی کورٹ کی جانب سے بحالی کا حکم جاری کیاگیا۔