• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں اب ویکسینیشن کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا،بغیر اندراج ویکسینیشن مہم شروع کیے جانے کا اعلان

Jul 10, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پیر سے جانسن اینڈ جانسن کی ویکسی نیشن بغیر اپوائنٹمنٹ لگائی جائے گی ۔
آسٹریا سینٹر ویانا میں اگلے پیر کو بغیر کسی اندراج کے ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔ جانسن اینڈ جانسن کی طرف سے ایک وقت کی ویکسی نیشن 18 یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو دستیاب ہوگی۔
آسٹرین دارالحکومت ویانا اپنی ویکسینیشن کی حد کو بڑھا رہا ہے۔ جمعہ کو سٹی کونسلر برائے صحت پیٹر ہیکر نے ایک نشریاتی پروگرام میں کہا کہ پیر سے صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کے لئے جانسن اینڈجانسن ویکسین دستیاب ہوگی۔ آپ کو صرف اپنی شناخت کے لیے ای کارڈ لانا ضروری ہوگا۔ آئندہ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ دو ہزار افراد کو بغیر رجسٹریشن کے ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ آسٹریا سنٹر ویانا کی ویب سائٹ پر تمام تفصیلات شائع کردی جائیں گی ،ویب سائٹ پر ویکسینیشن کی پیشکش کی موجودہ پیشرفت کو ظاہر کرے گی۔ ہیکر آفس نے یہ بھی کہا کہ رجسٹریشن کے بغیر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ویکسینیشن آپریشن مہم کو تیز تر کرتے ہوئے اب مزید لوگوں کو ویکسین لگوانے کا انتظار نہیں کرنا ہوگا۔