صوابی( اسماعیل یوسفزئی )صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ پورے صوبے میں آج سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں
صوبےکے 8 تعلیمی بورڈز میں تقریباً ساڑھے 14 لاکھ بچے امتحان دیں گے
حکومت کی طرف سے کامیاب امتخانات کیلئے تمام تر بہترین انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے درس وتدریس اور امتحانات کا عمل شروع ہوا۔
امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔
ایس او پیز پر سختی سے سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔نقل کی روک تھام کے لیے موبائل-فون اور دیگر آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ پورے صوبے میں آج سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں
