• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹریفک پولیس اورٹیوٹاکے اشتراک سے ہنرمندنوجوان پروگرام کے امیدواروں سے عملی امتحان لیا گیا۔

Jul 10, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ٹریفک پولیس اورٹیوٹاکے اشتراک سے ہنرمندنوجوان پروگرام کے امیدواروں سے عملی امتحان لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے جی سی ٹی کالج میں ہنرمندپروگرام کے تحت زیرتربیت طلبہ سے موٹرکاراورایل ٹی وی کاامتحان لیااورکامیاب ہونیوالے طلبہ کو مبارک باددی۔اس موقع پرانچارج ٹیوٹاڈرائیونگ ٹریننگ سکول محسن خان لودھی اور متعلقہ سٹاف بھی موجودتھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے ہنرمندپروگرام کے تحت ٹریفک پولیس ٹیوٹاکے ساتھ مل کر طلبہ کو بہترین ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کررہی ہے اس منصوبے سے ناصرف شاہراؤں پر ماہر ڈرائیورز کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ باعزت روزگارکے مواقع بھی میسرآئیں گے۔انہوں نے کامیاب ہونیوالے طلبہ کو تلقین کی کہ آپ نے یہاں پر جو پڑھا اور سیکھا ہے اس پر من وعن عمل کرتے ہوئے ڈرائیونگ کریں۔ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حادثات میں نمایاں کمی کے لیے اپنا بنیادی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت کامیاب ہونیوالے افرادکوٹیوٹااورٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس اوراسناد بھی جاری کی جارہی ہیں۔بہترین تربیت فراہم کرنے پر انہوں نے ٹریفک سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی ہدایت کی۔