• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی

Jul 11, 2021

لارڈز (نمائندہ خصوصی)دوسرے ون ڈے میچ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو 52رنز سے شکست دے کر سریز میں 2-0سے برتری حاصل کرلی ۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم195رنز ہی بنا سکی ۔
تفصیل کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورانگلینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں247 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کی پہلی دو وکٹیں 22 کے مجموعی سکور پر گرگئیں تاہم اس کے بعد جیمز وینس اور فل سالٹ نے ٹیم کے سکور میں تیز ی سے اضافہ کیا۔ فل سالٹ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی وکٹ سعود شکیل نے حاصل کی۔فل سالٹ کے آوٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔جیمز وینس 56 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی۔بین سٹوکس 22،سمپسن 17اور اوورٹن بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔بین سٹوکس، سمپسن اور اوورٹن کی وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں۔آٹھویں وکٹ کے لیے کرس گریگری اور برائیڈن کارز نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔ کرس گریگری 40 اور برائیڈن کارز31 رنز بناکر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔آخری آوٹ ہونے والے بلے باز ثاقب محمود تھے ان کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔پاکستان کی جانب حسن علی نے پانچ ،حارث روف نے دو جبکہ شاداب خان،سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہی بہت خراب رہا،اوپنر امام الحق ایک سکور بنا کر گریگوری کی گیند پر آوٹ ہوئے اور فخر زمان 10سکور بنا کر اوورٹن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ان کے بعد آنے والے کپتان بابر اعظم بھی خاطرخواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 19سکور بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر آوٹ ہوئے۔محمد رضوان بھی پانچ سکو بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر کیچ پکڑا کر پویلین لوٹے ۔سعود شکیل 56رنز بنا کر پارکنسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔شاداب خان 21،حسن علی 31،فہیم اشرف اور حارث روف ایک ،ایک رنز پر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود ،کریگ اوورٹن اور میٹ پارنکسن نے دو ،دو جبکہ لیوئس گریگوری نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو نو وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔