• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرانس میں حملہ آور نے سپین سے آئے سیاح کو کٹر کے وار سے زخمی کردیا

Jul 12, 2021

پیرس (نمائندہ خصوصی)پیرس کی معروف گلی ریولی (Rue Rivoli) میں حملہ آور نے سپین سے آئے سیاح پر کٹر سے حملہ کردیا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔پیرس سٹی ہال کے قریب کچھ ہی فاصلے پر ہفتے کےروز دوپہر کے وقت سڑک کے وسط میں ایک شخص کو کٹر سے زخمی کردیا گیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ کٹر سے لیس حملہ آور نے دو سیاحوں پر حملہ کیا جن میں سے ہسپانوی قومیت کا آدمی زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عورت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ملزم بظاہر شراب کے نشے میں دھت تھا ۔