بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی ناکہ بندی اورمشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ،بکرا چوری کرنے والے ملزمان گرفتار،بکرااصل مالک کے حوالے،مقدمہ درج،عوام کو ان کے مال مویشی سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں عدالت مجاز سے کڑی سزادلوائی جائے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات پر عمل درآمدکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کمانڈ میں بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے اسی سلسلہ میں مشتبہ اشخاص کی نقل وحمل اور شہریوں کو ان کے مال مویشی سے محروم کرنے والوں کے خلاف اپنے علاقہ کی حدود میں ناکہ بندی کی،دوران ناکہ بندی 2 مشکوک افرادجوکہ موٹرسائیکل پر بکرا لیکر جارہے تھے روکا،ان سے پوچھ گچھ کی، اسی دوران شہری محمدبلال ہمرا ہ گواہان آگیا،دوران ناکہ بندی تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی طرف سے روکے ہوئے دونوں مشکو ک اشخاص کو شناخت کرلیا , جو کچھ دیر قبل اس کے گھر کے باہر سے بندھا ہو ا بکر ا مالیتی 70 ہزار روپے بذریعہ موٹرسائیکل اٹھا کر فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کی شناخت محمدشفیق اورمحمدعثمان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان سے برآمدہونے والا بکر ے کو قانونی طریقہ کار کے بعد شہری محمدبلال کے حوالے کیا گیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوردراز کے رہنے والے کچھ افراد اپنے گزر بسر کے لیے مال مویشی پالتے ہیں جو ان کا واحد سہارا ہوتا ہے، شہریوں کو ان کے مال مویشی سے محروم کرنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں،انہیں عدالت مجاز سے کڑی سزادلوائی جائے گی،
تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی ناکہ بندی اورمشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ،بکرا چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
