بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،61 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے کھلی کچہری میں پیش ہونے والی گزشتہ درخواستوں پر عمل درآمدکے حوالے سے ڈی پی او نے شہریوں کو آگاہ کیا جس پرشہریوں نے اعتماد کا اظہاراورشکریہ ادا کیا،کھلی کچہری میرے لیے اولین ترجیح ہے اورآنے والے معزز شہری میرے لیے وی آئی پی کی حثیت رکھتے ہیں،ان کی فوری داد رسی کرتے ہوئے انہیں ریلیف پہنچایا جائے گا،ڈی پی او
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے ویژن اوراوپن ڈورپالیسی کے نظریے کو لیکر چلتے ہوئے ڈی پی اومحمدفیصل کامران بغیر کسی تعطیل کے روازانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی 61 شہریوں نے ڈی پی او دفتر کا رخ کیا اور اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی پی او نے سائلین کے سامنے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر کال کرکے متعینہ وقت میں کارروائی کا حکم جاری کیا۔ڈی پی اونے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں جوکہ پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے دوردراز کا سفرکرکے یہاں آتے ہیں، موسم کی مناسبت سے ٹھنڈے پانی اورہوا کے لیے ایئرکولر کا انتظام پہلے ہی کیا جاچکاہے تاکہ یہ اپنی بات تسلی سے بتاسکیں،کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ میرا فرض ہے اورحقوق العباد کا تقاضا بھی ہے۔ڈی پی او نے پولیس آفیشلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کی درخواست پر ہرصورت قانونی کارروائی متعین وقت میں ہو،کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی اورنہ ہی میرٹ پر کوئی سمجھوتہ ہوگا