• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدے کا امکان، طالبان کا موقف بھی آگیا

Jul 13, 2021

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدےکی مخالفت کردی، ترکی اور امریکہ کے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے دائرہ کار پر متفق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کےحامد کرزئی ائیرپورٹ پرنیاڈیفنس سسٹم فعال کردیاگیا ہے۔دوسری جانب طالبان نے ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی معاہدے کی مخالفت کی ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیرملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔