• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان طالبان کی افغانستان میں موجود ترک فوج کے خلاف کارروائی کی دھمکی

Jul 14, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغان طالبان نے افغانستان میں موجود ترک افواج کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دے دی ۔
العربیہ کے مطابق افغان طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کیلئے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد جو ملک بھی یہاں رکے گا اسے قابض سمجھا جائے گا۔
عرب نیوز کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ترکی 20 سال سے افغانستان میں موجود ہے ، اگر وہ اب بھی یہاں رکنا چاہتا ہے تو واضح کر دوں کہ اسے قابض فوج تصور دیکر کارروائی کی جائے گی ۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ترکی اسلامی ملک ہے، ان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ، ترکی اور افغانستان میں بہت کچھ مشترکہ ہے مگر مداخلت کی صورت میں ذمہ داری ترکی پر عائد ہو گی۔