صوابی( اسماعیل یوسفزئی) شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ھارون الرشید کی ہدایات پر ریسکیو1122 صوابی اہلکاروں کو الرٹ جاری کردیا گیا،
ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 ایمبولینسز، ہیوی مشینری اور ریسکیو آلات ایمرجنسی میں حصہ لیں گے-
عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کر کے سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہے۔عوام الناس بارش کے دوران بجلی کی اشیاء سے دور رہیں۔
شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
