بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کی مہم کامیابی سے جاری،تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ایک اورڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو09سال بعدگرفتارکر لیا،مزید انیٹروگیشن جاری،تھانہ سمہ سٹہ پولیس پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے،مفرورو روپوش ملزمان گرفتار ہونے سے مقدمات یکسو ہونے کے ساتھ ساتھ ملزم سزایاب ہونے سے جرائم میں کمی واقع ہوتی ہے،ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجہ اورمجرم اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے پرفارمنس سیکشن رکھا،اس سلسلہ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ایک اور 09 سال سے مفرور ڈکیتی کے مجرم اشتہاری غلام فرید کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف تھانہ سمہ سٹہ میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر252/12درج اور عرصہ دراز سے مفرور تھا۔ مجرم اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فیملی کو نقدی اورزیورات سے محروم کیا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او ز کو جاری ہدایات میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی اشتہاریوں کے خلاف مہم کو کامیاب بناتے ہوئے گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔بہاولپور پولیس کو اس حوالے سے ٹاسک د ئیے گئے ہیں،روزانہ کی بنیاد پرمجرما ن اشتہاری کی گرفتاریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ کوچیک کیاجارہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے،مفروروروپوش ملزمان گرفتار ہونے سے مقدمات یکسو ہونے کے ساتھ ساتھ ملزم سزایاب ہونے سے جرائم میں کمی واقع ہوتی ہے،ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔