بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پولیس کی مختلف مقامات پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، متعدد ملزمان پابند سلاسل، منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج، منشیات فروشی کرنے والے عناصر کے خاتمہ کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جاکر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجہ میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا، پولیس تھانہ سول لائنز، بغدادالجدید اور صدر حاصل پور نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اظہر عباس، نوید، محمد اقبال، عبدالرزاق، محمد رفیق اور لیاقت علی سے 30 عدد بوتلیں ولایتی شراب، 229 لیٹر شراب، 86 لیٹر کچی شراب اور 04 عدد چالو بھٹیاں و کشید آلات شراب برآمد کرلیے، تھانہ عباس نگر پولیس نے منشیات فروش ملزم سہیل سے 180 گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ پولیس تھانہ سمہ سٹہ، سٹی یزمان اور اوچ شریف نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سیف الرحمن، الطاف اور اشرف سے 03 عدد پسٹلز برآمد کرلیے، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،منشیا ت فروشی کرنے والے عناصر کے خاتمہ کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جاکر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، کسی صورت شہریوں ایسے عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،